Book Name:سادات کرام کے فضائل

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۴۲۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ ساداتِ کِرام کے دُکھ دَرد کو مَحسوس کرنا اور اُن کی خِدمت بجالانا کیسامُبارَک عمل ہے کہ اَوْلادِ رَسُول کی خِدمت کی بَرَکت سےاللہ تعالیٰ نے ایک غیر مسلِم کو  نہ صِرْف دَوْلتِ اِیمان بلکہ جنّتی مَحلّ سے بھی سَرفَراز فرمادیا،ذرا سوچئے کہ جب غیر مُسلِم تعظیمِ سادات اور اُن کی خیرخواہی کےسبب نُورِ اِسلام سے فَیض یاب ہو کر جنّتی مَحلّ کے حَقْدار قرار پارہے ہیں تو جو مُسَلمان اُن کے ساتھ حُسنِ سُلوک سے پیش آئے گااورخُوش دِلی کے ساتھ اُن کی حاجت رَوائی  کی سَعادت(Felicity) پائےگا تو اُس خوش نصیب کو ربِّ کائنات عَزَّ  وَجَلَّ کیسے کیسے اِنعام و اِکرام سے نوازے گا۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی ساداتِ کِرام کی اَہَمِّیَّتو فضیلت کو سمجھیں اور عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہ کر مکتبۃُ المدینہ کے کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے کی عادت بنائیں

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے کتب ورسائل کے مطالعے کی برکت سے کثیر علمِ دِین حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے،بالخصوص امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے لکھے ہوئے مختلف موضوعات پررسائل بہت آسان انداز میں اوراِنتہائی کم صفحات پر مشتمل ہونے کے باوجودپڑھنے والے کو بہت قِیمتی معلومات سے مالا مال کرتے ہیں،جی ہاں!اِنہی رسائل میں سے ایک رسالہ بنام"پُر اسرارخزانہ"بھی ہے۔

رِسالہ”پُراسرارخزانہ“کا تعارف:

اِس رِسالے میں  یتیموں کی دِیوارکا ایمان افروز واقعہ بیان کیا گیاہے،7عِبرت ناک عبارات کون سی تھیں؟موت کا یقین ہونے کے باوجودہنسنا کیسا؟جہنّم کی خطرناک غذائیں کیسی ہوں گی؟عُمدہ مکان