Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

مزین فرمایا ہے اور ہر عیب سے پاک پیدا فرمایا،کئی زمانے آئے اور گُزر گئے  مگر آج تک  ایسی شان وشوکت ، عزت ومرتبت والاکوئی  آیا ہے نہ آئے گا۔آئیے!اعلیٰ حضرت ،امام عشق ومحبت  مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا بہت ہی پیارا  شعرسُنیے۔

تِرے خُلق کو حق نے عظیم کہا تِری خِلق کو حق نے جمیل کیا

کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہاترے  خالقِ حُسن و اَدا کی قسم

(حدائق بخشش ،ص80)

شعر کی وضاحت:اے میرے رحمت والے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خُلْقِ مُبارک(یعنی اَخلاق) کو عظیم (بہت بڑا) قَرار دیا ہے اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَتِ باسعادت ہزاروں سَعادَتیں اور برکتیں لے کر آئی، ایسی نرالی و حَسِین کسی کی پیدائش نہ ہوئی۔ میرےآقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! بھلا آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرح کا کون ہو سکتا ہے؟ ہاں ہاں! زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے کی قسم ہے”آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جیساکوئی نہیں“(شرحِ حدائقِ بخشش،ص:226)

     آئیے!بیان سےقبل ،عاشقِ ماہِ میلاد و عاشقِ ماہِ رِسالت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ نعروں سے اس نورانی رات کا اِستقبال کرتے ہیں۔ہوسکے تو مدنی پرچم لہرا لہراکرخوب جوش و جذبے،محبت و عقیدت کے ساتھ مرحبا یا مصطفیٰ کی دُھوم مچائیے۔

سرکار کی آمد مرحبا        سردار کی آمد مرحبا           آمنہ کے پھول کی آمد  مرحبا           رسولِ مقبول کی آمد مرحبا    پیارے کی آمد مرحبا    اچھے کی آمد مرحبا       سچے کی آمد مرحبا     سوہنے کی آمد مرحبا      موہنے کی آمد  مرحبا) مرحبا    مُختار کی آمد