Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

وتعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر کہ جس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر عظیمُ الشان فضائل و برکات والی مُقدّس نورانی رات نصیب فرمائی،یہ وہ عظیم نورانی رات ہے کہ جس میں  محبوبِ ربّ،سلطانِ عرب،رسولِ اکرم،نورِ مجسّم،شاہِ بنی آدم،نبیِ محتشم،شاہِ عرب و عجم،شافعِ اُمم،سراپا جُود و کرم،دافعِ رَنج و اَلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُنیا میں جلوہ گری ہوئی۔وہ عظیم رات ہے کہ جو شبِ قدر سے بھی افضل ہے،وہ عظیم رات ہے کہ جس میں مکانِ آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے وہ نورِ عظیم چمکا کہ جس سے  مشارق و مغارب روشن ہوگئے۔وہ عظیم رات ہے کہ جس میں حکمِ خداوندی سے فِرشتوں کے آقا جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مشرق و مغرب اور خانۂ کعبہ پر جھنڈا نصب کیا۔وہ عظیم رات ہے کہ جس میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری پراِیران کے بادشاہ کِسریٰ کے محل پر زلزلہ آیااوراِیران کا ایک ہزارسال سے جلنے والا آتش کدہ بُجھ گیا۔

بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں

شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی

 (حدائق بخشش ،ص138)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج وہ عظیم نورانی،جگمگاتی رات ہے کہ اِس میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے آسمان اور جنّت کے دروازے کھول دِیے گئےتھے، آج کی اِس عظیم نورانی رات میں حضرت سیدتناآمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے گلشن کے مہکتے پھول، رسولِ مقبول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان و عظمت کا ذِکرِ مبارک کریں اورسُنیں گے،شانِ مصطفی و یادِ مصطفیٰ میں نعتیں گُنگنائیں گے،مرحبایامصطفیٰ کے نعرے لگائیں گےاوراپنے خالی دامن کورحمتوں اور برکتوں سے بھریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

ہمارے آقا  ومولی،دو عالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے تمام اچھے اوصاف سے