Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

نفرت پیدا ہوتی ہے٭ مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستقامت نصیب ہوتی ہے۔٭مَدَنی  مذاکرے کی برکت سے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک"دعوتِ اسلامی"کی اپ ڈیٹس(Updates) ملتی ہیں۔٭مَدَنی  مذاکرہ علمِ دِین کی ترقی کا باعث ہے٭مَدَنی  مذاکرہ،امیرِ اہلسنت کی زندگی کے سینکڑوں  بلکہ ہزاروں تجربات سے مدنی تربیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔٭مَدَنی  مذاکرے میں دِینی معلومات ملنے کے ساتھ ساتھ اَخلاقی تربیت بھی ہوتی ہے۔٭مدنی مذاکرے کی بَرَکت سے امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے کئے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں  عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتا ہے اور علمِ دِین کی فضیلت میں آتا ہے کہ حضرت سَیِّدُنا ابُو ذَر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ

ایک ہزار نوافل سے افضل

      حضور پُر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا:اے ابو ذر!(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)تمہارا اس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے سو (100) رکعتیں نفل پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا اس حال میں صبح کرنا کہ تم نےعلم کا ایک باب سیکھا ہو، جس پرعمل کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو،تو یہ تمہارے لئے ہزار (1000)   (One Thousand) رکعت نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔(ابن ماجہ، کتاب السنة، ۱/۱۴۲،حدیث:۲۱۹)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کئی اسلامی بھائی مدنی مُذاکرے کی برکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔اس لئے آئیے!ہاتھوں ہاتھ نیّت کرتے ہیں کہ ہم بھی ہر ہفتے مَدَنی مُذاکرے“ میں اَوَّل تا آخر شرکت کو یقینی بنائیں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی