Book Name:Buri Sohabat Ka Wabal

آئیے!جُوئے کی مذمت پر مشتمل 2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئےاور عبرت حاصل کیجئے۔چنانچہ

1.      ارشاد فرمایا:جس نے نَرْدْ شِیْر(جُوئے کا ایک کھیل) کھیلا تو گویا اس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون میں ڈبو دیا۔(مسلم، کتاب الشعر، باب تحریم اللعب بالنردشیر، ص۹۵۵،حدیث: ۲۲۶۰)

2.      ارشاد فرمایا:جو شخص نرد کھیلتا ہے پھر نماز پڑھنے اُٹھتا ہے،اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو پیپ اور سُؤر کے خون سے وضو کرکے نماز پڑھنے کھڑا ہوتاہے۔(مسند امام احمد،احادیث رجال من اصحاب النبی، ۹/۵۰، حدیث: ۲۳۱۹۹)

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں  جُوئے اور جواریوں سے دُور رہنے کی توفیق عطافرمائے اور اچھے لوگوں کی صُحبت میں رہتے ہوئے  اپنی زندگی نیکیوں میں بسر کرنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مشہور کہاوت ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔ بس صحبت کا بھی کچھ ایسا ہی اثر ہوتا ہے کہ جیسی صحبت ویسااثر  کیونکہ اَلصُّحْبَۃُ مُؤََثِّرَۃٌ یعنی صحبت اپنا اثر رکھتی ہے۔جس  خوش  نصیب کو اچھی صحبت نصیب ہوجائے  تو اس کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں کہ اچھی صُحبت کی برکت سے اس کے اندر بھی اچھی عادتوں کا ظہور ہونے لگتا ہے اور  بُری عادتوں سے چُھٹکارا ملتاہے،عمل کا جذبہ نصیب ہوتا ہے اوروہ مُعاشرے میں ایک مُنْفرد مقام حاصل  کرلیتاہے، لیکن بد قسمتی سے اگر  کسی کو مَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  بُری صحبت  مل جائے تو یوں سمجھئے  کہ اس کی ہلاکت کے دن شروع ہوگئے، کیونکہ بُری صحبت کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوتے ہیں،نیک سیرت اور بھولے بھالے انسان کو  بُری صحبت بُلندی سے پستی کی گہری کھائی میں گِرادیتی ہے،بُرائیوں میں اضافے اور