Book Name:Buri Sohabat Ka Wabal

بُری صحبت کا انجام

 شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تصنیف”نیکی کی دعوت“کے صفحہ نمبر290 پر فرماتے ہیں: پنجاب(پاکستان)کے ایک  محلّے میں ایک عجیب وغریب بدبُو) (Bad-smell محسوس ہونے لگی،عَلاقے والوں کی خوب جُستجو کے بعد کہیں جا کر بدبُو کا سُراغ مِلا،وہ بدبُو ایک بند گھر سے آرہی تھی۔چُنانچِہ پولیس کو اطِّلاع دی گئی۔جب پولیس والے لوگوں کی موجودگی میں تالا توڑ کر گھر کے اندر داخِل ہوئے تو یہ دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہوگئے کہ وہاں چارپائی پر ایک جوان آدمی کی لاش پڑی تھی اور اس کے بعض حصّے گل سَڑ چکے تھے اور ان میں کیڑے رِینگ رہے تھے۔یہ منظر دیکھ کر بچّوں سمیت کئی افراد بے ہوش ہوگئے۔تحقیق کرنے پرپتا چلا کہ یہ نوجوان محنت مزدوری کرنے کے لئے اِس عَلاقے میں آیا  تھا، کرائے کے مکان میں رِہائش پذیر تھااور بعض جُواریوں سے اس کی دوستی تھی۔ایک دن یہ نوجوان اپنے دوستوں سے جُوےمیں بَہُت ساری رقم جیت گیا،ہارے ہوئے جواری دوستوں نے ہاری ہوئی رقم لُوٹنے کے لئے اس کے گلے میں پھندا کَسا اور بجلی کے کرنٹ لگا لگا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا، پھر اسے بے گوروکفن چھوڑ کر تالا لگا کر فرار ہوگئے۔(نیکی کی دعوت ، ص۲۹۰)

اے جُواری تُو جُوئے سے باز آ              ورنہ پھنس جائے گا جس دن تُو مرا

تُو نشے سے باز آ مت پی شراب             دو جہاں ہوجا ئیں گے ورنہ خراب

ہو گیا تجھ سے خدا ناراض اگر                قبر سُن لے آگ سے جائیگی بھر

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۷۱۳-۷۱۴)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ بُری صحبت(Company) میں  اُٹھنا  بیٹھنا  کس قدر