Book Name:Buri Sohabat Ka Wabal

اسلامی بہن نے رو روکر دعا کیلئے کہا ہے کہ میرے بیٹے کی اصلاح کیلئے دعا کریں ،ہائے !ہائے! میں نے خود ہی اُس کو برباد کیا ہے،اس کو دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ میں حفظ کیلئے داخل  تو کروادیا  مگربے چارہ جو سنّتیں وغیرہ سیکھ کر آتا وہ گھر میں بیا ن کردیتا تو گھروالے  اُس کا مذاق اُڑاتے۔آخِر اُس کا دل ٹوٹ گیا اور اُس نے مدرَسۃُ المدینہ میں جانا چھوڑدیا ۔ اب بُرے دوستوں کی صحبت میں رَہ کر آوارہ ہو گیا ہے ،اِتّفِاق سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول مل گیا ہے اب میں سخْت پچھتا رہی ہوں ،ہائے میرا کیا بنے گا !

صحبتِ    صالِح    تُرا   صالح      کُنند                      صحبتِ    طالح    تُرا   طالح   کُنند

(یعنی اچھّوں کی صحبت تجھے اچھّا بنادے گی اور بُرے کی صحبت تجھے بُرا بنادے گی )

کتاب ’’اچھے ماحول کی  برکتیں ‘‘ کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ جو والدین اپنے بچوں کو اچھی صحبت کی برکتوں سے محروم رکھتے ہیں تو انہیں اپنے کئے پر کس قدر حسرت و ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اگر والدین اپنے آپ کو مدنی ماحول سے وابستہ رکھیں اور اپنے بچوں کی مدنی تَرْبِیَت  کریں تو  یہ اولاد نہ صرف دُنیا میں ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے گی بلکہ نجاتِ آخرت کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکتبۃ المدینہ  نے اچھی صحبتوں کا فیضان عام کرنے اور بُری صحبتوں کے وبال سے اُمّت کو بچانے کیلئے 50 صفحات پر مشتمل کتاب’’اچھے ماحول کی برکتیں‘‘ شائع کی ہے۔ اس کتاب میں آیاتِ مبارکہ اور احادیثِ  طیبہ  اور بُزرگان ِ دِین  کے اقوال کی روشنی میں اچھے،بُرے ماحول کی پہچان،اچھے ماحول کے فوائد اور بُرے ماحول کےنُقصانات بیان کئے گئے ہیں ۔مکتبۃُ المدینہ سے اس کتاب کو ہدیۃً حاصل کرکے خود بھی مطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھا بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔