Book Name:Buri Sohabat Ka Wabal

چُوہے کے پاؤں میں اور اِس کا دوسرا سِرا مینڈک کے پاؤں میں باندھ دیا جائے۔وقتِ ضَرورت اطِّلاع کی ترکیب ہوجائے گی،چُنانچِہ ایسا ہی کیا گیا۔ایک دن اچانک کوّے نے چُوہے پرجَھپٹا مارا اور اس کو منہ میں لے کر اُڑا تو مینڈک بھی دھاگے میں بندھا ہونے کے سبب اِس کے ساتھ کھنچا کھنچا ہوا میں چلاجا رہا تھا،مینڈک نے کہا کہ یہ چُوہے جیسے ناجِنس(یعنی نالائق)سے دوستی کی سزا ہے۔معلوم ہوا،ناجِنسوں (نالائقوں)اور بُری بُری صُحبتوں کے سبب بَہُت آفات پہنچتی ہیں ۔

اے فُغاں از یارِ ناجِنس اے فُغاں                                                  ہَمنَشینِ نیک جُوئید اے مہاں

(فریاد ہے! ناجِنس(یعنی نالائق)دوست سے فریاد ہے۔اے دوستو !نیک ساتھی تلاش کرو)

(مثنوی،دفتر ششم۲۶۶،۲۶۷،۲۸۵بِتَغیّر)

بدمذہبوں کی صحبت زہرِ قاتل ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ بیوقوف لوگوں کی صحبت کہیں کا نہیں چھوڑتی بلکہ بسا اوقات ان کی نحوست ”ہم تو ڈُوبے ہیں صنم تم کو  بھی لے ڈُوبیں گے“کے مصداق دوسروں کو بھی بربادی کے گہرے گڑھے میں دھکیل دیتےہیں۔یادرہے!  جس طرح شرابیوں ،جواریوں اور گناہوں میں ملوث رہنے والوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا  باعثِ ہلاکت ہے، اسی طرح بدمذہبوں  سے میل جول رکھنا، ان کی تقاریرسُننا، کتابیں پڑھنا،ان کی آڈیو(Audio)سُننا،ویڈیو(Video)دیکھنا،یاکسی دُوسرے کو شئیر (Share)کرنا، ان کے ساتھ کھانا پینا یا رشتے داری قائم کرلینا  بھی ایمان کیلئے  زہرِ قاتل اور دنیا و آخرت کی شدید تباہی و بربادی کا سبب ہے۔افسوس!فی زمانہ بعض نادان بد مذہبوں  سے تعلُّقات قائم کرتے اور یہ کہتے سنائی دیتے ہیں  کہ ہمیں  کوئی ہِلا نہیں  سکتا، ہم بہت ہی مضبوط(Strong) ہیں،ہم نے ان سے تَعلُّق ا س لئے قائم رکھاہوا ہے تاکہ انہیں  اپنے جیسا بنالیں،یونہی بعض نادان تسکینِ نفس کی خاطر بد مذہب عورتوں  سے نکاح کرتے اور یوں  کہتے ہیں  کہ ہم نے ان سے نکاح اس لئے کیا ہے تاکہ انہیں