Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat

اس نے دھکے دلوا کر نکلوادیا تھا اور آج دیکھو کہ وقت کی کایا کیسی پلٹی ہے کہ قدرت نے اسے میرے ہی دروازے پر بھیک مانگنے کے لئے لا کھڑا کیا ۔       ([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ حکایت عقلمندوں کیلئے واقعی زبردست تازیانۂ عبرت ہے کہ اگر اللہعَزَّ  وَجَلَّ  نے مال و دولت،حسن و وجاہت یا کسی بھی اعتبار سے ہمیں دوسروں پر فضیلت عطا فرمائی ہے تو ہمیں گھمنڈ و تکبُّر میں مبتلا ہو کر دوسروں کو حقیر جاننے ان کا مذاق اُڑانے ،دُھتکارنے اور اُنہیں ذلیل کرنے کے بجائے ہوش کے ناخُن لینے چاہئیں اور اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کا شکر ادا کرنا چاہئےورنہ یاد رکھیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی پکڑبہت سخت ہے۔

فخرو غرور سے تُو مولیٰ مجھے بچانا

یاربّ! مجھے بنا دے پیکر تُو عاجزی کا

ایماں پہ ربّ رحمت دیدے تُواستقامت 

دیتا ہوں واسطہ میں تجھ کو تِرے نبی کا

(وسائل بخشش مرمم، ۱۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب”تکبُّر“ کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تکبُّر سے نجات اور اس کی دِینی و دُنیوی ہلاکتوں کی معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ97صفحات پر مشتمل کتاب”تکبُّر“ کا مطالعہ بہت مفید ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب میں تکبُّر سے بچنے کی فضیلت، تکبُّر کی اقسام،تکبُّر کے نُقصانات،تکبُّر کی19علامات، تکبُّر کے مختلف انداز،تکبُّر پر اُبھارنے والے 8 اسباب ،تکبُّر کا علاج اور اس


 



[1] بوستان سعدی ، باب دوم در احسان ، ص۸۰