<span></span>

اُمِّ عطار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کے لئے ایصالِ ثواب

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ ماجدہ نے 17 صفر المظفر 1398ھ کو تقریباً 65سال کی عمر میں سفرِ آخرت فرمایا تھا۔ اپنی والدہ کے عُرس مبارک کے موقع پر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے ایصالِ ثواب کے لئے رسالہ قسم کے بارے میں مدنی پھول سے حدیثِ پاک پڑھ کر سنائی نیز فاتحہ خوانی بھی فرمائی۔ یومِ اُمِّ عطّار کی مناسبت سے پاکستان، ہند، بنگلہ دیش،نیپال،ساؤتھ افریقہ، یوکےاورکینیا وغیرہ میں  جامعات المدینہ اور مدارسُ المدینہ سمیت مختلف مقامات پر قراٰن خوانی، مَدَنی حلقوں اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا نیز رکنِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اُمِّ عطار کی قبرِ مبارک پر حاضری دی۔ ایصالِ ثواب کے حوالے سے موصول اعداد و شمار میں سے چند جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں:قراٰنِ پاک:13428(تیرہ ہزارچار سو اٹھائیس)، مختلف پارے اور یٰس شریف وغیرہ متفرق سورتیں: ایک کروڑ سے زائد، کلمۂ طیبہ: دو کروڑ سے زیادہ، درود شریف: 53 کروڑ سے زیادہ، آیتِ کریمہ اور مختلف ذکر و اذکار:تین کروڑ سے زائد ودیگر۔5نومبر2017ءبروز اتوار بعد نمازِ ظہر باب المدینہ (کراچی) کے علاقے بکرا پیڑی کی مدینہ مسجد میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے ماں کے فضائل کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔

 

Share

Comments


Security Code