ہر مخالفت کا جواب مدنی کام/ خیرخواہی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

ہر مخالفت کا جواب مدنی کام

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام باب المدینہ (کراچی) کے ایک اسلامی بھائی نے مکتوب بھیجا جس میں مدنی کاموں کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کا تذکرہ تھا۔ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اُس اسلامی بھائی کے نام یہ جوابی مکتوب بھجوایا:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔

آپ مخالفت کئے بغیرمحبت کا پیغام دیتے رہیں۔ نیکی کی دعوت پہنچاتے رہیں۔ ظاہر ہے سب کے سب لوگ ایک ذہن کے نہیں ہوتے۔ آپ اگر اِخلاص بڑھائیں گے توکام بھی بڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ۔ آپ کے مسئلے کا حل صرف و صرف یہی ہے کہ بغیر کسی مخالفت کے کام کو تیز تَر کر دیں، چوک درس وغیرہ بھی روزانہ دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ خود اپنے اِخلاص کی برکتیں دیکھ لیں گے۔ ہم تو اُس آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے غلام ہیں کہ اُن کے پیغام سے بچنے کیلئے لوگ کانوں میں انگلیاں ڈالتے تھے اور طرح طرح سے ستاتے تھے پھر وُہی لوگ مبلّغ بَن کر اُبھرے۔ مِل جُل کر رسالہ ”بھیانک اونٹ“ پڑھیں، اِنْ شَآءَ اللہ جذبہ دوبالا ہوگا۔ دعائے مدینہ کی درخواست ہے۔ حلقے کے تمام اسلامی بھائیوں کو میرا سلام۔

وَالسَّلَام مَعَ الْاِکْرَام

singn3

                                                                                          10صفرالمظفر1415ھ

خیرخواہی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے محبِّ اہلِ سنّت،حضرت مولاناقاضی مظفر اقبال صاحب دَامَ ظِلُّکُم!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

مزاجِ گرامی!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ دعوتِ اسلامی کا مدنی قافلہ 31اکتوبر 1983ء کو باب المدینہ کراچی پہنچ چکا ہے۔

میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے راہِ خدا میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی خدمت کی۔ ہم آپ کے اس احسان کا بدلہ نہیں دے سکتے، اللّٰہ تعالٰی آپ کو اور آپ کے رفقا کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور آپ سب کا سینہ مدینہ بنا دے۔

دینِ متین کی خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں رہئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے میں آپ کو ثابت قدمی نصیب فرمائے۔ اِجتماع جوش و خروش سے جاری رکھئے اور تمام شرکائے اِجتماع کی خدمت میں میرا سلام ضرور عرض کریں۔

 


Share

Articles

Comments


Security Code