دعائے عطار اور رسائل کے مطالعہ کی دھوم دھام

فیضانَ علمِ دین عام کرنے کیلئے شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے نومبر 2017ء میں جن کتب و رسائل کے مطالعے کی ترغیب دلاکر پڑھنے والوں کو دعاؤں سے نوازا ان کی تفصیل اور کارکردگی یہ ہے: (1)یا رب!جو رسالہ ”قسم کے بارے میں مدنی پھول“(صفحات 41 )17-11-4 تا 17-11-11پور ا پڑھ لے اُسے جھوٹی قسمیں کھانے کے گناہ سے محفوظ رکھ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کارکردگی:70ہزار سے زیادہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت پائی۔ (2)یاربَّ المصطفٰے!جو کوئی دو رسالے ”تذکرۂ امام احمد رضا“ (20صفحات)اور”اعلیٰ حضرت کی انفرادی کوشش“(49 صفحات) 2017 8-11-تک مکمل پڑھ لے اُسے مخلص عاشقِ رسول بنا۔ کارکردگی: 66ہزار سے زیادہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے ان دونوں رسائل کا مطالعہ کیا۔ (3)یااللہ! جو رسالہ ”بھیانک اونٹ“25-11-17تک مکمل پڑھ لے اُسے دینِ اسلام کا درد نصیب فرما ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کارکردگی:تقریباً82 ہزار اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نےاس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (4)رسالہ”حُسنِ اَخلاق“ (90صفحات)جو1-12-17تک پورا پڑھ لے،یا اللہ!اسے اَخلاقِ مصطَفٰے سے خاص حصّہ عطا فرما۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کارکردگی:تقریباً 48ہزاراسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت پائی۔

دعائے عطّار: یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! جوکوئی تاریخ گزرنے کے بعد بھی ان رسائل کا مطالعہ کرلے اس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code