K9 Web Protection

K9 Web Protection
For Mac
For Windows
K9 Web Protection

الحمد للہ عزوجل !  قرآن وسنت کی عالمگیر  غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے حکم پر عمل پیرا ہوکر گھر سے لیکر معاشرے کے ہر ہر فرد تک سنتوں کی تبلیغ کا فریضہ سرانجا م دینے کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہےاور اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح  کی کوشش  کےلیے زندگی کے ہرشعبہ میں  نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔شیخِ طریقت امیر اہلسنت بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی اصلاح معاشرہ کے لیے کڑھن اورحالات حاضرہ  میں موجود گمراہیوں کا سیل رواں کاسد باب کرنے کےلیے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی عملی تدبیر کی  بدولت آج ہم کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں  الحمد لله علی احسانہ ومنّہ۔

معاشرے کے عمر رسیدہ یا نوجوانی کے بانکپن میں  گم اپنے مستقبل سے بے خبربگڑے ہوئے افراد کی اصلاح تک دینی تعلیمات محدود  نہیں بلکہ اسلام ان نوخیز کلیوں پر بھی توجہ ڈالنے کی تعلیم دیتا ہے جو ابھی پنگھوڑے میں ہیں  ۔فی زمانہ ان پھول جیسے بچوں کی اصلاح اور تربیت کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہ تھی کیونکہ معاشرے کو بگاڑنے کے اسباب پہلے سے زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں اورگھر جیسا پاکیزہ ماحول بھی بے حیائی  کے میڈیا سے متاثر ہوگیا ہےوہ چھوٹے چھوٹے بچےجن پر ہم اسلیے توجہ نہیں دیتے تھے کہ وہ چھوٹے  ہیں ،ان میں سمجھ بوجھ نہیں ہیں آج وہ ہی بچے جب اپنے بچکانہ انداز میں بے حیائی اور اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں تو اس وقت ماں باپ کی پیشانی پر پشیمانی کے پسینے ہوتے ہیں اور جوبوؤوگے وہی کاٹو گے کے مصداق شرمندگی شرمندگی ہوتی ہے ۔

الحمد للہ عزوجل !امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فیضان نظر سے معمور  دعوت اسلامی کے95 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس آئی ٹی ہے جو آپ کو آپ کے کمپیوٹر کی اسکرین پر قرآن وسنت کا پیغام پہنچارہی ہے،عریانی وفحاشی کے بھیڑ میں بھی نیکی کی دعوت عام کررہی ہے، گھر بیٹھےآپ کو اسلام کی سنہری تعلیمات سے آگاہ کررہی ہے  بس صرف تھوڑی توجہ آپ اپنی آخرت کو بہتر کرنے لیے دعوت اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net  پر ڈالیں جہاں آپ کو بےشمار علمی مدنی پھول اور تربیت واصلاح کے انمول گلدستے ملیں گے۔ اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح  کی کوشش کے جذبہ کے تحت دعوت اسلامی کی مجلس آئی ٹی اب آپ کے بچوں کی تربیت اور اصلاح کےلیے مدنی پھولوں کا گلدستہ پیش کرتی ہے جنہیں آپ پڑھ کر نہ صرف اپنے بچے کو گمراہی کے راستے سے بچا سکیں گے بلکہ خود آپ اپنی آخرت کو بھی سدھار سکیں گے کیونکہ اولاد کی تربیت کے بارے میں آپ سے ضرور پوچھ گچھ ہوگی اس لیے آخرت کی شرمندگی سے بچئے اور اپنے گھر میں سوشل میڈیا ،الیکڑانک میڈیا  پر موجود اخلاق کو بگاڑنے والے عوامل کا سد باب کیجئےاور چھوٹے بچوں کی تربیت پر ضرور توجہ دیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہی بچے جنہیں آپ بچہ کہہ کر چھوڑرہے ہیں وہ کہیں اپنی عادتیں نہ بگاڑلیں۔

چنانچہ اپنے گھر کے ماحول کوالیکڑانک میڈیا کے نام پر جدیدیت کے برے اثرات سے بچائیے اور اپنی غیر موجودگی میں بھی اپنے چھوٹے بچوں کو غیر اخلاقی پروگرامزدیکھنے اور انٹر نیٹ کے ذریعے پھیلائی جانی والی عریاں تصویروں سے بچائیں۔ اس نیک کام میں مجلس آئی ٹی  دعوت اسلامی آپ کو ایک نیا سافٹ وئیر متعارف کرارہی ہے جو آپ کو بہت جگہ کام دے گا۔

اس کےلیے آپ دعوت اسلامی کے ویب سائٹ پر موجود ڈاؤن لوڈ سروس میں موجود K9 Web Protection سافٹ وئیر دیکھیں گے۔

K9 Web Protection   وہ سافٹ وئیر ہے جو آپ کے گھر کو الیکڑانک میڈا کے ذریعے نشر کی جانے والی بے حیائی کی یلغار سےبچاتا ہے آپ اس کی ذریعہ اپنے بچوں کو اخلاق سوز (اخلاق کو بگاڑنے) پروگرامز ، کاٹون کے نام پر بے شرمی پھیلانے والی تصاویر اور فیس بک کے نام پر بےحیائی اور فحاشی وعریانی سے بچاسکیں گے اور مزید یہ ہےکہ آپ کے دیگر اہل خانہ بھی اس دلدل سے بچ جائیں گے ۔

K9 Web Protection ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جوآپ کے گھر میں سوشل اور الیکڑانگ میڈیا کی لگائی ہوئی فحاشی کی آگ کو بچھانے کا کام دیتا ہے ۔

K9 Web Protection نہ صرف آپ کے گھر کے ماحول کو میڈیا کےبرے اثرات سے بچاتا ہے بلکہ آپ کی اہم دستاویزات جو آپ کے کمپیوٹر میں محفوظ ہوتی ہے اور آپ کو ڈر لگارہتا ہےکہ آپ کے بچے کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے نادانی میں ان فائلز کو ضائع نہ کریں تو آپ اس سافٹ وئیر کو استعمال کر کے اپنی فائلز محفوظ کرسکتے ہیں۔

K9 Web Protection کا سب سے بڑا فائدہ آپ کے رازوں کی حفاظت بھی ہے آپ کی اہم دفتری فائلزجنہیں آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاوہ انہیں کوئی دیکھ نہ پائے تو K9 Web Protection اس کی بھی سہولت دیتا ہے۔

اسی طرح کاروباری حضرات ، ملازم پیشہ ورکرز ، اکاؤنٹنٹ ، بینکرز اور وہ دیگر حضرات جو کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اس سافٹ وئیر سے  اپنے کام کو خفیہ رکھنے کےلیے استفادہ کرسکتے ہیں۔

آیئے رضائے الہی عزوجل حاصل کرنے کےجذبہ کے تحت ہم سب اپنے گھر ،افراد خانہ ، بچوں اور   معاشرہ  کے لوگوں کو عریانی اور فحاشی سے بچانے کی کڑھن  کے جذبہ کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں دلچسپی لیں اور دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود
K9 Web Protection
کو عام کریں۔