We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Noor Ka Khilona

 

دنیا کیلئے تو وقت ہے مگر ۔۔۔

     مَدَنی مُنّو!دیکھا آپ نے مَدَنی مُنّے کا جوشِ ایمانی!  اللہ!اللہ!  پہلے کی مائیں  اﷲ ورسول عَزَّوَجَلَّ و  صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دینِ اسلام سے کس قَدَر والہانہ مَحَبَّت کرتی تھیں۔ جو لوگ اپنے جگر پاروں  کو بے وفا دنیا کی دولت کے حُصُول کی خاطِر اپنے شہر سے دوسرے شہر بلکہ دوسرے ملک تک میں  اور وہ بھی برسوں  کیلئے بھیجنے کیلئے تیّار ہو جاتے ہیں  مگر اپنے ہی شہر میں  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں  بھرے اجتماع میں  تھوڑی دیر کیلئے بھی جانے سے روک دیتے ہیں ، سنّتوں  کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافِلوں میں  عاشقانِ رسول کے ہمراہ چند روز سفر کرنے سے منع کرتے ہیں  ، ان کو اس ایمان افروزحِکایت سے درسِ عبرت حاصل کرنا چاہئے۔ آہ! ہم تھوڑے سے وقت کی قربانی دینے سے بھی کتراتے ہیں  اور ہمارے اَسلاف اپنا جان ومال سب کچھ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّمیں  قربان کرنے کیلئے ہر پَل تیّار رہتے تھے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد