We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Yateem kisay kehtay hain?

جواب:میرے آقا اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:اگر دوا کیلئے کسی مُرکّب میں اَفیون،یا بھنگ یا  چرس کا اِتنا جُز ڈالا جائے کہ جس کا عقل پر اَصلاً اَثر نہ ہو(یعنی نَشہ نہ چڑھے تو)حَرَج نہیں بلکہ اَفیون میں اِس سے بھی بچنا چاہئے کہ اس خبیث کا اثر ہے کہ مِعدے میں سُوراخ کر دیتی ہے۔(1)

حامِلہ عورت کو طلاق دینے کا حکم

سُوال:کیا حامِلہ عورت  کو طلاق دینے سے طَلاق واقع  ہوجاتی ہے؟

جواب:حَمَل میں طَلاق نہ دی جائے لیکن پھر بھی  اگر کسی نے اپنی حامِلہ بیوی کو طلاق دی تو طلاق  وا قع ہو جائے گی۔ پارہ 28 سورۃُ الطّلاق کی آیت نمبر 4 میں خدائے رحمٰن  عَزَّ وَجَلَّ  کا فرمانِ عالیشان ہے:

وَ اُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنۡ یَّضَعْنَ حَمْلَہُنَّ ؕ

ترجَمۂ کنزُالایمان:اور حمل والیوں کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جَن لیں۔

ایک اور جگہ اِرشاد ہوتا ہے :

وَ اِنۡ کُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنۡفِقُوۡا عَلَیۡہِنَّ حَتّٰی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّۚ (پ۲۸،اَلطَّلاق:۶)

ترجَمۂ کنزُ الایمان:اور اگرحمل والیاں ہوں تو انہیں نان و نفقہ دو یہاں تک کہ ان کے بچّہ پیدا  ہو ۔

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

1…… فتاویٰ رضویہ،۲۵/۲۱۳