We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Yateem kisay kehtay hain?

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قبورِ مسلمین کا ادب واحترام کیجیے اور ان کو روندنے سے بچیے بالخصوص مکۂ مکرمہ ومدینۂ منورہ زَادَہُمَااللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً جانے والے عاشقانِ رسول جنَّتُ الْمَعْلیٰ اور جنَّتُ البقیع کے مَدْفُونین کی خدمت میں قبرستان کے  باہر ہی  سے کھڑ ے ہو کر سلام عرض کریں اور دُعا مانگیں کیونکہ اب صَحابۂ کرام، اہلِ بیتِ اَطہار اور اَولیائےکرامرِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے مزارات اور عام مسلمین کی قبور کو  شہید کر دیا گیا ہے۔اگرآپ اندر گئے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا پاؤں کسی کے مزارشریف پر پڑ جائے اور بےاَدَبی ہو جائے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بےاَدَبی سے بچائے، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

                                                    جو ہے باادب وہ بڑا بانصیب اور

                                                    جو ہے بےادب وہ نہایت بُرا ہے  (وسائلِ بخشش)

بچّے کو سُلانے کیلئے اَفْیُون کھِلانا

سُوال:بچّے کو سُلانے کے لیے اَفیون کھِلانا کیسا ہے؟

جواب:فتاویٰ رضویہ جلد24صفحہ 198پر ہے:اَفیون حرام ہے،(لیکن)نَجس نہیں، (لہٰذا) خارجِ بدن پر اِس کا اِستعمال جائز ہے۔ بچے کو سُلانے یا رونے سے باز رکھنے کے لئے اَفیون دینا حرام ہے اور اس کا گناہ اس دینے والے پر ہے بچّے پر نہیں۔ 

اَفیون، بھنگ وغیرہ کو بطورِدَوا اِستعمال کرنا کیسا؟

سُوال:اَفیون، بھنگ اور چَرس کو بطورِ دَوااِستِعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟