We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Nekiyan Chupao

واجب ہے اور حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اسی حال میں تھے  آپ رسول تھے ، اُمّت کے مَصالح(بھلائی والے کاموں) کے عالِم تھے،یہ جانتے تھے کہ قحطِ شدید ہونے والا ہے جس میں خَلْق کو راحت و آسائِش  پہنچانے کی یہی سبیل(راہ)ہے کہ عنانِ حکومت (حکومت کی باگ و ڈور)کو آپ اپنے ہاتھ میں لیں اس لیے آپ نے اِمارت طلب فرمائی ۔“

بھائیو! ہر دم بچو تم حُبِّ جاہ ومال سے 

ہرگھڑی چوکس رہو  شیطان کی اِس چال سے  (وسائلِ بخشش)

رہی بات تنظیمی ذمہ داری طلب کرنے کی تو اس کا طلب کرنا بھی مناسب نہیں کیونکہ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کے لیے ذمہ دار کے منصب پر فائز ہونا ضروری نہیں ، ماتحت رہ کر بھی یہ کام ہو سکتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اخلاص کے ساتھ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے والا بنا دے، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم۔  

عمل ظاہر ہونے پر خوش ہونا

عرض:پوشیدہ عمل کے  لوگوں  پر ظاہر ہوجانے  کے بعد دل میں خوشی محسوس کرنا کیساہے؟

اِرشاد:اگرکسی نے  اپنے عمل کو پوشیدہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی اس کے باوجود