We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Nekiyan Chupao

کےلیے نرم و ہمدردانہ  اور مَصلحت  بھرا اَنداز اپنانے کی کوشش کیجیے، تحریر میں ہرگز ایسے الفاظ اِستعمال نہ کیجیے جن سے  اپنی بڑائی اور خود سِتائی  کا اِظہار ہومثلاً”اس موضوع پر میری  تحریر حرفِ آخِر ہے،میں نےاس تحریر میں ہزاروں  کُتُب کا نچوڑ آپ کے سامنے رکھ دیا ہے،میر ی یہ کتاب آپ کو دیگر کُتُب سے بے نیاز کر دے گی“وغیرہ۔ یاد رکھیے !اگر کوئی اس انداز سے عزت کمانا یا عوام میں اپنی علمیت کا لوہا منوانا چاہے تو یہ اس کی بھول ہےکیونکہ لوگ  ایسے مصنفین کو بالکل  پسند نہیں کرتے۔ بہرحال اگر کسی کی تحریر میں اس قسم کے اَلفاظ پائیں خصوصاً معروف علماء اور بزرگانِ دین کی کتابوں میں   تو ان کے بارے میں اپنے دل میں  ہرگز ہرگز بدگمانی نہ لائیں کیونکہ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہر ایک کی نیت وارادے سے باخبر ہے ۔

اِصلاح کرنے کا بہترین طریقہ

اگرآپ اپنی تحریرکے ذریعے کسی غَلَطی کرنے والے کی اِصلاح کرنا چاہتے ہیں تو  اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے بالمشافہ( براہِ راست) تنہائی میں اس سے رابِطہ کیجیے اور نرمی سے اسے سمجھائیے کہ سب کے سامنے اِصلاح کرنا گویا اسے ذَلیل و رُسوا کرنا ہےچُنانچہ حضرتِ سَیِّدُناابودرداء