We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Nekiyan Chupao

رکھ لیں تو پھولے نہیں سماتے،اس وقت تک سکون نہیں ملتا جب تک لوگوں کے سامنے اپنے روزہ دار ہونے کا اِعلان کر کے ان سے نیک نامی کی سند نہ لے لیں جبکہ ہمارے بُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن سالہا سال سے روزہ دار ہونے کے باوجود لوگوں کو بتانا تو دُور کی بات اپنے گھر والوں تک کو خبر نہیں ہونے دیتے چُنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ ابی عدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:حضرتِ سَیِّدُنا داؤدطائیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمُسلسل چالیس سال تک اس طرح روزے رکھتے رہےکہ ان کے گھر والوں کو بھی علم نہ ہو سکا۔ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ریشم فروش تھے اور آپ کا یہ معمول تھا کہ صبح گھر سےجاتےہوئے دوپہر کا کھانا ساتھ لے جاتے، راستے میں(کسی فقیر کو) بطورِصدقہ دےدیاکرتےاور گھر آ کر شام کے کھانے سے اِفطار فرما لیتے تاکہ گھر والوں کو آپ کا روزہ دار ہونا معلوم نہ ہو سکے۔ (1)

پوشیدہ صدقہ وخیرات  کرنے کاجذبہ

خاندانِ اہلبیت کے چشم وچراغ حضرتِ سَیِّدُنا امام زينُ العابدينرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پوشیدہ صدقہ وخیرات  کرنے کاجذبہ اور طریقہ ملاحظہ کیجیے۔ آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بَہُت سے غُرباءِ اہلِ مدينہ کے گھروں ميں اس قدر چھپا

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1]…… تاریخِ  بغداد ، باب الدّال ، داود  بن نصیر ،۸/۳۴۶