We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Nekiyan Chupao

قرآن پڑھا،اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ فرمائے گا: تو جھوٹا ہے، تو نے علم اس لیے پڑھا کہ تجھے عالم کہا جائے اور قرآن اس لیے پڑھا کہ تجھے قاری کہاجائے سو  تجھے کہہ لیا گیا۔ حکم ہوگا کہ اسے مُنْہ کے بَل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے۔(1)ایک اور حدیثِ پاک میں نبیٔ رحمت،شفیعِ اُمَّتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عِبْرَت ہے:بے شک جہنم میں ایک ایسی  وادی ہے جس سے جہنم بھی ہر روز چار سو مرتبہ پناہ مانگتا ہے،اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   نے یہ وادی اُمَّتِ محمدیہ  عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام  کے ان ریاکاروں کے لیے تیا ر کی ہے جو قرآنِ پاک کے حافظ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سِوا کے لیے صدقہ کرنے والے ، بیتُ اللہ  کا حج کرنے والے اور راہِ خدا میں نکلنے والے ہو نگے۔ (2)  

نفلی روزہ اور صدقہ وخیرات کا پوشیدہ رکھنا

عرض:نفلی روزہ رکھنے اور صدقہ و خیرات کرنے والے اپنی نیکیاں کیسے چھپائیں؟

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1]…… مُسلِم،کتاب الامارة ،باب  من  قاتل  للریاء...الخ،ص۱۰۵۶،حدیث:۱۹۰۵

2…… مُعجمِ كبير ،الحسن عن ابن عباس ،۱۲/ ۱۳۶،حديث:۱۲۸۰۳