We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Hatho Hath Phuppi Say Sulah Karli

حُسْنِ الْعِبَادَۃِ۔یعنی حسنِ ظن عمدہ عبادت سے ہے ۔   (ابوداوٗد  ج۴ ص۳۸۸ حدیث ۴۹۹۳)     

         مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّاناِس حدیثِ پاک کے مختلف مطالب بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :یعنی مسلمانوں سے اچھا گمان کرنا ، ان پر بدگمانی نہ کرنا یہ بھی اچھی عبادات میں سے ایک عبادت ہے ۔ (مِراٰۃُ المَناجِیح ج۶ ص۶۲۱)

جنت کا مَحَل اس کو ملے گا جو۔۔۔

      بالفرض ہمارا رشتے دار سستی کے سبب یا کسی بھی وجہ سے جان بوجھ کر ہمارے یہاں نہیں آیا یا ہمیں اپنے یہا ں مَدعو نہیں کیا بلکہ اس نے کھلَّم کھلا ہمارے ساتھ بد سلوکی کی تب بھی ہمیں بڑا حوصلہ رکھتے ہوئے تعلُّقات برقرار رکھنے چاہئیں، حضرت سیِّدُنا اُبَی بِن کَعبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سلطانِ دوجہان، شَہَنشاہِ کون ومکان، رَحمتِ عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عظیم الشان ہے:  جسے یہ پسند ہوکہ اُس کے لیے(جنت میں) محل بنایا جائے اوراُس کے دَرَجات بلند کیے جائیں، اُسے چاہیے کہ جو اُس پرظلم کرے یہ اُسے معاف کرے اورجو اُسے محروم کرے یہ اُسے عطا کرے اورجو اُس سے قطعِ تعلُّق کرے یہ اُس سے ناطہ (یعنی تعلُّق) جوڑے۔(اَلْمُستَدرَک لِلْحاکِم ج۳ ص۱۲حدیث ۳۲۱۵)

دشمنی چھپانے والے رشتے دار کو صَدَقہ دینا افضل ترین ہے

       بہر حال کوئی ہمارے ساتھ حسنِ سُلوک کرے یا نہ کرے ہمیں حسنِ سُلوک جاری رکھنا چاہئے۔ ’’مُسندِ اِمام احمدبن حنبل‘‘ کی حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّ اَفْضَلَ