We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Hatho Hath Phuppi Say Sulah Karli

اَورَوں کے پاس خط بھیجنا یا ہَدِیّہ (یعنی تحفہ ) بھیجنا کفایت کرتا ہے۔  (رَدُّالْمُحتار ج۹ص۶۷۸)

{5} کس کس رشتے دار سے کب کب ملے

      رشتے داروںسے ناغہ دے کر ملتا رہے یعنی ایک دن ملنے کو جائے دوسرے دن نہ جائے وعلٰی ہٰذَا القِیاس(یعنی اسی پر اندازہ لگا کر) کہ اس سیمَحَبَّت و الفت زیادہ ہوتی ہے، بلکہ اقربا(یعنی قرابت داروں)سے جمعہ جمعہ ملتا رہے یا مہینے میں ایک باراور تمام قبیلہ اور خاندان کو ایک(یعنی مُتَّحد) ہونا چاہیے، جب حق ا ن کے ساتھ ہو(یعنی وہ حق پر ہوں) تو دوسروں سے مقابلہ(مُقا۔بَ۔لہ) اور اظہارِ حق میں سب مُتَّحد ہو کر کام کریں۔    (دُرَر، ج۱ ص ۳۲۳)

{6}رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے

      جب اپنا کوئی رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت روائی کرے، اس کو رَد کردینا قَطعِ رِحم(یعنی رِشتہ توڑنا) ہے۔ (ایضاً) (یاد رہے! صِلَۂ رِحم واجِب ہے اور قطع رِحم حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے)

{7} صِلَۂ رِحم یہ ہے کہ وہ توڑے تب بھی تم جوڑو

       صِلَہ ٔرِحمی(رشتے داروں کے ساتھ اچھا سُلوک ) اِسی کا نام نہیں کہ وہ سلوک کرے تو تم بھی کرو، یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی، وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔ حقیقتاً صِلَۂ رِحم (یعنی کامِل دَرَجے کا  رشتے داروں سے حُسنِ سُلوک)یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو، وہ تم